پیرس (لارڈ میڈیا): پاکستان کے محمد زبیر نے ٹیکن 8 ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2026 جیت کر ملک کے لیے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ محمد زبیر نے گرینڈ فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی ہائی لو کو 0-5 سے شکست دی۔
محمد زبیر نے اپنے پسندیدہ کردار ڈریگنوو کے ساتھ مقابلہ کیا جبکہ ہائی لو نے برائن فیوری کا انتخاب کیا۔ فتح کے بعد زبیر کو 3 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم ملی۔
محمد زبیر نے کامیابی کا راز اپنی محنت، لگن اور پاکستان میں کی جانے والی بھرپور پریکٹس کو بتایا۔ ان کے مطابق ایک خاص دوست نے بھی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔
زبیر نے سیمی فائنل میں ارسلان ایش کو 4-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ارسلان ایش نے پہلے 8 بار ٹیکن چیمپئن بن کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔


