ہومتازہ ترینعالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تین پاکستانی کھلاڑی باہر ہوگئے

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تین پاکستانی کھلاڑی باہر ہوگئے

نیاگرا آن دی لیک (لارڈ میڈیا): عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی، چار میں سے تین پاکستانی کھلاڑی راؤنڈ آف 32 میں ہی شکست کھا کر مقابلے سے باہر ہوگئے۔ محمد عمیر عارف، یحییٰ خان اور عبداللہ نواز کو بالترتیب فرانس، مصر اور امریکہ کے کھلاڑیوں نے ہرایا۔

نعمان خان نے انگلینڈ کے گیبریل چک کو 1-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کا اگلا مقابلہ مصر کے عالمی جونیئر چیمپئن محمد ذکریا سے ہوگا جو ٹاپ سیڈ ہیں۔

محمد ذکریا اس وقت ایونٹ کے سب سے مضبوط کھلاڑی ہیں اور اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں