اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف نے انڈس راس ایکسپو میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آٹونامس سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش اور اقدامات پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ روبوٹکس اور ڈرون ٹیکنالوجی سے معیشت مضبوط اور سلامتی بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ڈرونز کی 60 فیصد مقامی تیاری حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا اور آٹونامس سسٹمز کے لئے قانون سازی اور اخلاقی فریم ورک بنائے گا۔ وزیراعظم نے اسپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔


