اسلام آباد (لارڈ میڈیا): موبائل کمپنیوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری سے موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ سالانہ بنیادوں پر 19 سے 33 فیصد تک کیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
موبائل کمپنیوں نے 15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمتیں 130 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔ تین روزہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس جاری کر دی گئی ہیں۔ ان ٹیرف شیٹس میں موبائل کمپنیوں کے موجودہ پیکجز کی قیمتیں، سہ ماہی نرخ، مدت اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مکمل تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔


