ہومتازہ ترینآئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر...

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر پہنچ گئے

دبئی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ اس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ سلمان علی آغا دو درجے بہتری کے بعد 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں ابرار احمد نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ میں ابرار احمد دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ محمد نواز دسویں اور سلمان مرزا سولہویں نمبر پر ہیں۔

نئی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی ٹیم کی عالمی سطح پر مضبوط موجودگی کا مظہر ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں