اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے دوران کارکنوں کی مبینہ ہلاکت پر دائر نجی شکایت خارج کر دی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نجی درخواست کو خارج کر دیا جو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں حکومتی شخصیات پر کارکنوں کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ سمیت تمام حکومتی شخصیات کو الزامات سے بری قرار دے دیا۔


