اصفہان (لارڈ میڈیا) : ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے اور تمام وسائل کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے اصفہان میں فوجی افسران سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خود کو فرعون کی حیثیت میں سمجھتا تھا اور دنیا کی کوئی فوج اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی، لیکن ایران نے اس کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ ایران کا اب بھی آبنائے ہرمز پر کنٹرول ہے اور وہ آج بین الاقوامی سطح پر ایک باوقار اور سربلند قوم بن چکا ہے۔
جنرل امیر حاتمی نے فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے جنگ کے دوران دشمن کے ایف ففٹین، ایف سولہ اور ایف تھرٹی فائیو طیارے مار گرائے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو امریکا پر رتی برابر بھی اعتماد نہیں ہے کیونکہ واشنگٹن نے کبھی اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔


