گلگت (لارڈ میڈیا): گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیراعلیٰ امجد حسین کی سفارش پر 12 رکنی صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ اس کابینہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 8 اور استحکام پاکستان پارٹی کے 4 وزرا شامل ہوں گے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی 12 رکنی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ میں بلتستان ڈویژن سے 5، گلگت ڈویژن سے 5 جبکہ دیامر ڈویژن سے 2 وزراء شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد علی اختر، اقبال حسن، ناصر علی خان، سید جلال، محمد نسیم، سید توقیر مہدی، نیک نام کریم اور ذوالفقار مراد کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے محمد دلپذیر، امان علی، اسد شفیق اور انور علی بھی وزیر بن گئے ہیں۔ کابینہ میں شامل اراکین کو محکمے بعد میں الاٹ کیے جائیں گے۔ گورنر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


