شی ننگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے ہائی شی منگولین اور تبتن خود مختار پریفیکچر میں منگل کے روز آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں شام تک ایک شخص کی ہلاکت اور 4 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
چائنہ ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سنٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زلزلہ شام 5 بج کر 6 منٹ پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جبکہ اس کا مرکز 37.80 ڈگری شمالی عرض بلد اور 95.56 ڈگری مشرقی طول میں تھا۔
چھنگ ہائی کے صوبائی زلزلہ پیما بیورو نے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ایک آن فیلڈ ورک ٹیم روانہ کر دی ہے تاکہ ہنگامی امدادی کارروائیوں میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے۔
صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق شام 6 بج کر 10 منٹ پر زلزلے کی آفات سے نمٹنے کے لئے صوبائی سطح پر لیول ٹوکا ہنگامی ردعمل نافذ کر دیا گیا ہے۔


