ہومانٹرنیشنلٹرمپ کا ایران کو رعایت دینے سے انکار، نیا قدم جلد متوقع

ٹرمپ کا ایران کو رعایت دینے سے انکار، نیا قدم جلد متوقع

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کسی قسم کی رعایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدے کا پہلے سے زیادہ خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو معلوم ہے کہ جلد کیا ہونے والا ہے اور اگلا قدم جلد اٹھایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران ہتھیار ڈال دے اور اپنی شکست تسلیم کر لے تب بھی امریکی میڈیا اسے ایران کی فتح قرار دے گا۔ انہوں نے نیو یارک ٹائمز، سی این این اور وال اسٹریٹ جرنل پر بھی تنقید کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی میڈیا اور ڈیموکریٹس مکمل طور پر اپنا راستہ بھٹک چکے ہیں اور پاگل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیا ایران کی کسی بھی پیش رفت کو امریکا پر فتح کے طور پر پیش کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں