ہومانٹرنیشنلپاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود پابندی کی مدت بڑھا دی

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود پابندی کی مدت بڑھا دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ یا بھارت سے منسلک طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی جبکہ اس مدت کے دوران تمام بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں