ابوظبی (لارڈ میڈیا) متحدہ عرب امارات میں 20 جولائی سے پاکستانی شہریوں کے لیے صرف ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ سفارتی مشن کے مطابق ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کیٹیگری میں قبول کی جائیں گی۔
مشن نے واضح کیا ہے کہ موجودہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مدت معیاد تک مؤثر رہیں گے۔ مزید برآں، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔


