ہومانٹرنیشنلدریائے سوات میں جانوروں کی باقیات پھینکنے پر کارروائی کا اعلان

دریائے سوات میں جانوروں کی باقیات پھینکنے پر کارروائی کا اعلان

سوات (لارڈ میڈیا): جانوروں کو ذبح کرکے خون اور باقیات دریائے سوات میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر خیبرپختونخوا حکومت نے فوری نوٹس لیا ہے۔ بحرین کے علاقے میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے ذریعے طویل عرصے سے جانوروں کو دریا کے کنارے ذبح کیا جا رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام حرکت میں آ گئے ہیں۔

حکومت نے اپر سوات کی ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے۔ حکومتی احکامات کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو قانونی طور پر سزا دی جا سکے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی سیاحتی مقامات اور دریاؤں کے کناروں پر غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ عمل عوامی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتا ہے۔

سوات پولیس نے سلاٹر ہاؤس کے ذمہ دار شخص کو گرفتار کرکے تھانہ مدین میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی سی اپر سوات کا کہنا ہے کہ سلاٹر ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے اور اسے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں