ہومانٹرنیشنلکراچی پولیس کی کارروائی، کوکین کوئن کا بھائی گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی، کوکین کوئن کا بھائی گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش کوکین گینگ کی سربراہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران مراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ نے بتایا کہ جمشید کوارٹرز تھانے کی ٹیم نے گھوڑا چورنگی کے قریب انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلوگرام آئس، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان ایسٹ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی مبینہ سپلائی میں ملوث تھا اور نوجوانوں کو نشے کی جانب راغب کرنے کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔

پولیس کے مطابق کامران مراد پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں منشیات ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ملزمہ انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں