ہومانٹرنیشنلطاقتور لابنگ گروپ نے اسرائیل مخالف ووٹ دینے والے ڈیموکریٹس کی فنڈنگ...

طاقتور لابنگ گروپ نے اسرائیل مخالف ووٹ دینے والے ڈیموکریٹس کی فنڈنگ روک دی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): دی امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد روکنے کے حق میں ووٹ دینے والے ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کو چندہ دینا بند کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے آن لائن پورٹل پر ایسے قانون سازوں کو چندہ دینے کا آپشن ہی ہٹا دیا ہے جبکہ ماضی میں یہ لابنگ گروپ ان قانون سازوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ان قانون سازوں میں ایوانِ نمائندگان کے 15 ڈیموکریٹ ارکان شامل ہیں جن کی نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے اے آئی پیک نے پہلے حمایت اور توثیق کی تھی۔ امریکی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق لابنگ گروپ کے اس اقدام سے ایک درجن سے زائد امریکی قانون ساز متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اے آئی پیک کو امریکا کے طاقتور اسرائیل نواز لابنگ گروپس میں شمار کیا جاتا ہے، جو انتخابات میں امیدواروں کی مالی معاونت اور اسرائیل کے حق میں امریکی پالیسیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں