ہومانٹرنیشنلکراچی میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج

کراچی میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج

کراچی (لارڈ میڈیا): درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز 6 میں مقیم غیر ملکی خاتون کی شکایت پر زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 17 جولائی کی صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ خاتون میلِنڈا مے پیرس نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک شخص، جس کی شناخت عادی محمود کے نام سے ہوئی ہے، اُن کے اپارٹمنٹ میں داخل ہو کر اُن کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ نمبر 490 سال 2026 بجرم دفعہ 376 درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں