تہران (لارڈ میڈیا): ایران کی مصالحتی کونسل کے رکن محسن رضائی نے ایک سخت پیغام میں کہا ہے کہ تہران واشنگٹن کو پسپائی اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر اس بات پر کہ ٹرمپ نے فوجی حملے کی ڈیڈ لائن مقرر کی اور پھر منسوخ کر دی۔ محسن رضائی نے کہا کہ یہ سب اس بے بنیاد امید پر کیا گیا کہ ایرانی قوم اور حکام ہتھیار ڈال دیں گے، لیکن ایرانی قوم اور مسلح افواج کی آہنی طاقت انہیں پسپائی پر مجبور کرے گی۔
ایرانی عہدیدار کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر ممکنہ فوجی کارروائیوں کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔


