ہومپاکستانپی ایم ڈی سی نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار...

پی ایم ڈی سی نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار دیدی، وزارت صحت کو خط تحریر

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار دے دی۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے وزارتِ صحت کو لکھے گئے خط میں فارماسسٹ، سائیکالوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عطائیت سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے، تشخیص اور علاج صرف مستند ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس کا اختیار ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس ہی ایلوپیتھک علاج کر سکتے ہیں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز دوا تجویز نہیں کر سکتے۔پی ایم ڈی سی نے ایسی غیر مجاز پریکٹس کو انسانی جانوں کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

حکام نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو فوری ایسی پریکٹس روکنے کی ہدایت کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں