ہومپاکستانخیبر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 22 خوارج جہنم رسید

خیبر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 22 خوارج جہنم رسید

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 22دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21اپریل 2026ء کو خیبر میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 22خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاری کے خوف سے خوارج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 10سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، یہ دہشت گرد عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں