ہومانٹرٹینمنٹاقوام متحدہ کے یوم چینی زبان پر صوفیہ میں گائیکی کے مقابلے

اقوام متحدہ کے یوم چینی زبان پر صوفیہ میں گائیکی کے مقابلے

صوفیہ (شِنہوا) صوفیہ میں واقع کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے چینی گائیکی کے مقابلے منعقد کئے اور انسٹی ٹیوٹ نے اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن کی مناسبت سے پیونی ثقافتی مرکز کابھی افتتاح کیا۔

بلغاریہ میں چین کی سفیر دائی چِھنگ لی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال صوفیہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی 20 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ بلغاریہ کے طلبہ کے لئے چینی ثقافت کے دروازے کھولنے کے ساتھ ساتھ چین اور بلغاریہ کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور دوستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے گائیکی کے مقابلے کو بلغاریہ میں چینی زبان کی تعلیم کی ایک اہم علامت قرار دیا۔

’’گلاب کی دھنیں‘‘ کے نام سے یہ مقابلہ ساتویں بار منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 16 انفرادی گلوکاروں اور 10 گروپوں نے حصہ لیا۔ سٹارا زاگورا ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے جوڑی "سکارلٹ سورغم” نے گروپ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بلاگوئیوگراد سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ کیترینا ہریستووا انفرادی کیٹیگری میں اول آئیں۔

کترینا ہریستووا نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ ایک سال سے چینی زبان سیکھ رہی ہیں اور اسے بہت دلچسپ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انعام ان کے لئے بہت قیمتی ہے کیونکہ یہ ایک نئی شروعات اور کامیابی کی علامت ہے۔

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ صوفیہ کی چینی ڈائریکٹر چھن ینگ اور بلغاریہ کی ڈائریکٹر اکسینیا کولیوا نے کہا کہ یہ مقابلہ بلغاریہ کے طلبہ میں چینی زبان سیکھنے کی دلچسپی بڑھا رہا ہے اور عوام میں چینی ثقافت کو فروغ دے رہا ہے۔

اس سے قبل انسٹی ٹیوٹ کی لائبریری میں پیونی ثقافت کے لئے ایک بین الاقوامی رابطہ دفتر بھی قائم کیا گیا۔ اس کا مقصد چین اور بلغاریہ کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا ہے اور یہ منصوبہ صوفیہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، چین کی بلدیہ ہیزے اور بلغاریہ کی بلدیہ بوزوریشتے کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں