ہومتازہ ترینبیجنگ میں انسان نما روبوٹ نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ...

بیجنگ میں انسان نما روبوٹ نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ (شِنہوا) شین زین آنر سمارٹ ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے تیار کردہ انسان نما روبوٹ "فلیش” نے اتوار کے روز بیجنگ ای-ٹاؤن ہاف میراتھن 2026 میں خودکار نیویگیشن کے ذریعے 50 منٹ اور 26 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کر تے ہوئے 57 منٹ 20 سیکنڈ کے انسانی عالمی ریکارڈ کو توڑ دیا۔

مردوں کے ہاف میراتھن کا انسانی عالمی ریکارڈ یوگنڈا کے نامور رنر جیکب کیپلیمو نے گزشتہ ماہ پرتگال میں لزبن ہاف میراتھن کے دوران قائم کیا تھا۔

2025 میں منعقدہ پہلی ای-ٹاؤن ہاف میراتھن میں ‘تیان گونگ الٹرا’ نے 2 گھنٹے 40 منٹ اور 42 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس وقت 20 ٹیموں میں سے صرف 6 ٹیمیں ہی 21.0975 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کر پائی تھیں۔

اتوار کو ہونے والے اس مقابلے کے دوسرے ایڈیشن میں انسان نما روبوٹس نے نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا اور دوڑ میں رفتار اور استحکام کے حوالے سے تکنیکی پیش رفت دکھائی۔ اس سال شریک ٹیموں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی جن میں جرمنی، فرانس اور برازیل کی ٹیمیں شامل تھیں۔

مقابلے کے قوانین کے مطابق روبوٹس اور انسانی رنرز نے ایک ہی راستہ اختیار کیا لیکن حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے الگ الگ لین میں دوڑے جبکہ روبوٹ کے لئے وقت کی حد 3 گھنٹے اور 40 منٹ مقرر کی گئی۔ اس سال ایک نیا فارمیٹ بھی شامل کیا گیا جس میں شرکت کے لئے ریموٹ کنٹرول اور خودکار نیویگیشن کے دو طریقے اختیار کئے گئے۔

انسانی مقابلے میں چین کے ژاؤ ہائی جے نے مردوں کی دوڑ ایک گھنٹہ 7 منٹ اور 47 سیکنڈ میں جیت لی جبکہ ان کی ہم وطن وانگ چھیاؤشیا نے خواتین کی دوڑ ایک گھنٹہ 18 منٹ اور 6 سیکنڈ کے ساتھ اپنے نام کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں