ہومتازہ ترینچین میں نئے 5سالہ صحت منصوبے کے تحت 2030 تک اوسط متوقع...

چین میں نئے 5سالہ صحت منصوبے کے تحت 2030 تک اوسط متوقع عمر 80 سال تک پہنچانے کا ہدف مقرر

بیجنگ (شِنہوا) چین نے عوامی طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور "صحت مند چین” اقدام کو آگے بڑھانے کے لئے 2030 تک ملک میں اوسط متوقع عمر 80 سال تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو 2025 میں ریکارڈ کئے گئے 79.25 سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ریاستی کونسل کے منظور شدہ اس نئے منصوبے کا مقصد صحت کی سہولیات تک منصفانہ رسائی کو فروغ دینا، عوام میں صحت کے فعال انتظام سے متعلق آگاہی بڑھانا اور ملک کے بنیادی صحت کے اشاریوں کو اعلیٰ آمدنی والی معیشتوں کے معیار کے مطابق لانا ہے۔

دستاویز میں عوامی صحت سے متعلق ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے اور بنیادی سطح پر بیماریوں کی روک تھام اور علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ منصوبے میں تمام شہریوں کے لئے زندگی کے ہر مرحلے پر جامع صحت کی خدمات کو بہتر بنانے، مضبوط صحت تحفظ کا نظام قائم کرنے، مربوط اور اعلیٰ معیار کے طبی نیٹ ورک کی تشکیل، صحت کے شعبے میں ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے اور صحت پر مرکوز نظم ونسق کو فروغ دینے کو اہم اہداف قرار دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں