ہومتازہ ترین2026 کی پہلی ششماہی کے دوران چین میں ریلوے کے ذریعے سفری...

2026 کی پہلی ششماہی کے دوران چین میں ریلوے کے ذریعے سفری دورے 2.3 ارب سے تجاوز کر گئے

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سال 2026 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ریلوے کے ذریعے 2.3 ارب سے زائد سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہیں۔

چین کے قومی ریلوے آپریٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ کے عرصے میں روزانہ اوسطاً 11 ہزار 468 مسافر ٹرینیں چلائی گئیں جو گزشتہ سال سے 5.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

چین کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کے باعث بڑھنے والے مسافروں کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی ریلوے نیٹ ورک نے غیر ملکی مسافروں کے سفر میں بھی سہولت فراہم کی۔ سال کی پہلی ششماہی میں غیرملکیوں کے ایک کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار سے زائد سفری دورے ریکارڈ کئے گئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33.6 فیصد زیادہ ہیں۔

چائنہ ریلوے کے مطابق اس دوران سرحد پار ریل سفر میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے ایک لاکھ 88 ہزار سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 25.9 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ گوانگ ژو-شین زین-ہانگ کانگ ہائی سپیڈ ریلوے کے ذریعے ایک کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار سرحد پار سفر کئے گئے جو گزشتہ سال سے 13.8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

دوسری جانب چائنہ ریلوے نے مقامی ثقافتی اور سیاحتی محکموں کے ساتھ مل کر سیاحت کے فروغ کے لئے ملک بھر میں پہلے 6 ماہ کے دوران ایک ہزار 797 سیاحتی ٹرینیں چلائیں۔ اس کے علاوہ ادارے نے اپنی ’خاموش بوگی‘ اور پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کی سہولیات کو بھی مزید وسعت دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں