اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام آباد یونائیٹڈ میں بہترین ساتھی ملے ہیں، مارک چیپمین، ڈیرل مچل اور کوچ لیوک رونکی سے پی ایس ایل میں کھیلنے کے بارے میں بات چیت کی تھی، وہ اس سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کیساتھ کراچی، اسلام آباد اور لاہور آ چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت شاندار وقت گزرا، کھانے اور لوگ بہترین ہیں، یہاں کے ہوٹل بھی شاندار ہیں، نیوزی لینڈ کیساتھ دورہ پاکستان میں کراچی ٹیسٹ میچ کی بہت اچھی یادیں ہیں، پی ایس ایل میں فاسٹ بائولرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔


