ہومتازہ ترینلاہور قلندرز کا سری لنکن آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا سے معاہدہ کرنے...

لاہور قلندرز کا سری لنکن آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا سے معاہدہ کرنے کا اعلان

سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 11 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا سے معاہدہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

28سالہ چارتھ اسالنکا نے بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز پرویز حسین ایمون کی جگہ لی ہے، اسالنکا بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور آف سپن بائولنگ کرتے ہیں، چارتھ اسالنکا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں، انکی شمولیت سے لاہور قلندرز اپنے مڈل آرڈر میں توازن پیدا ہونے کیلئے پرامید ہے۔

پرویز حسین ایمون ملتان سلطانز کیخلاف لاہور میں میچ کے دوران ساتھی فیلڈر آصف علی سے ٹکرا کر کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، اسالنکا 17اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ سے قبل لاہور قلندرز کو جوائن کرلیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں