ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں کی بھرتی کا نیا میرٹ جاری کردیا، فوری...

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں کی بھرتی کا نیا میرٹ جاری کردیا، فوری نافذ العمل

خیبر پختونخوا نے ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ مقرر کردیا۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹروں کی بھرتی میں تعلیمی نمبرز 60 فیصد مقرر کئے گئے ہیں۔

اعلامئے کے مطابق اعلی تعلیم کیلئے امیدواروں کو 20 فیصد اضافی نمبرز ملیں گے جبکہ انٹرویو کیلئے بھی 20 فیصد نمبرز مختص کئے گئے ہیں۔

اعلامئے کے مطابق میرٹ کو مزید شفاف بنانے کیلئے نئی درجہ بندی متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن ڈگریوں کے مطابق نمبرز کی مزید تقسیم کی جائیگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک، دو اور تین اضافی ڈگریوں پر بالترتیب 10، 15 اور 20 نمبر دیئے جائیں گے۔

اعلامئے کے مطابق نئے میرٹ معیارکا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں