معروف اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی سے متعلق کہا ہے کہ اس اہم فیصلے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے بلکہ مناسب وقت لینا ضروری ہوتا ہے، میں پانچ سال تک بطور سنگل مدر زندگی گزارتی رہیں، شوہر کا انتقال بیماری کے باعث ہوا تھا جس کے بعد میں نے خود کو سنبھالنے اور زندگی کو نئے انداز سے سمجھنے میں وقت لیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے دوسری شادی کیلئے پانچ سال کا عرصہ لیا، تنہائی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے اور اس دوران انسان اپنی شخصیت کے ان پہلوئوں کو دریافت کرتا ہے جن سے وہ پہلے ناواقف ہوتا ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری اپنے موجودہ شوہر سے ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی جو دراصل انکے ایک دوست کے قریبی دوست تھے، اکیلے پن کے دوران میں نے سیکھا کہ اللہ پر یقین اور اسکا ساتھ کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے کیونکہ یہی یقین انسان کو ہر مشکل وقت سے گزار دیتا ہے، مجھے خود کو ایک اور موقع دینے کیلئے وقت درکار تھا، آج میں ایک بدلی ہوئی شخصیت ہوں، وہ تزئین نہیں جو اپنی پہلی شادی میں تھی اور اب میں اپنی زندگی سے بہت مطمئن اور خوش ہوں۔


