ہومپاکستانپاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا، برآمدات تیزی...

پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا، برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، چیئرمین اپٹما

چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا، برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، یو اے ای کو رقم واپسی پر صنعتکار 2ارب ڈالرز کا فنڈ بنا کر سٹیٹ بینک کو جمع کروانے پر غور کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن(اپٹما) کامران ارشد نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے، ہماری برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں متبادل حل دے دیا ہے، صنعتکار 2 ارب ڈالرز کا فنڈ بنا کر اسٹیٹ بینک کو جمع کروانے پر غور کر رہے ہیں، امن مذاکرات کے بعد وزیراعظم سے مل کر مسئلے کا حل نکال لیں گے، ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں