کل جماعتی حریت کانفرنس نے امریکہ، اسرائیل و ایران جنگ رکوانے کیلئے ثالثی کردار پر پاکستان ریلی کا انعقاد کیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور بینر اٹھاتے ہوئے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند کئے۔
شرکاء نے پاکستان کی سیاسی و عسکریت قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا، ایک مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کشمیر کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا۔


