اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے جس کا مقصد کمپنیوں اور مارکیٹ کے شراکت داروں کو کارپوریٹ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ خصوصی ڈیسک بانڈز، صکوک، پبلک آفرنگ اور پرائیویٹ پلیسمنٹ کے اجراء میں رہنمائی فراہم کرے گا۔
یہ اقدام وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ہدایت پر لیا گیا ہے تاکہ کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کو مزید فعال بنایا جا سکے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء کو آسان، تیز رفتار اور کم لاگت بنایا جا رہا ہے، جس سے طویل مدتی فنانسنگ کے ذرائع پیدا ہوں گے۔


