ہومتازہ ترینمیسی کی پنالٹی ناکام، انٹر میامی کوشکست

میسی کی پنالٹی ناکام، انٹر میامی کوشکست

میامی (لارڈ میڈیا) میجر لیگ سوکر کے اہم میچ میں نیش وِل نے انٹر میامی کو 1-4 سے شکست دے دی۔ لیونل میسی کے لیے میچ مایوس کن رہا جہاں وہ پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے اور ان کو یلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔

ارجنٹائن کے کپتان میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی لی تاہم نیش وِل کے گول کیپر برائن شویگ نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ میسی کی مسلسل تیسری پنالٹی ناکامی تھی۔

پچھلے فیفا ورلڈکپ کے دوران بھی میسی پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے تھے۔ والد کی وفات کے بعد سے میسی انٹر میامی کو فتح نہیں دلوا سکے ہیں۔

میسی اپنے کیریئر سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور ریٹائرمنٹ کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں