کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار ایوی ایشن کمپنیوں کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ سی اے اے حکام نے بتایا کہ ایئربورن ایوی ایشن، عسکری ایوی ایشن، پاکستان ایوی ایٹرز اور ہائبرڈ ایوی ایشن کمپنی کے لائسنس نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی پاسداری نہ کرنے پر منسوخ کیے گئے ہیں۔
سی اے اے نے اس اقدام کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مقصد ایوی ایشن سیکٹر میں شفافیت اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانا ہے۔


