ہومتازہ ترینامریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ پر تنقید کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی ضروریات کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔

وان ہولن نے خاص طور پر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات اہلکاروں کی ذہنی صحت کے خدشات کا ذکر کیا، جو طویل عرصے سے سمندر میں تعینات ہیں اور اپنے گھروں سے دور ہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ امریکی فوجی اہلکاروں کو بہتر سلوک کا مستحق ہیں اور ایران کے خلاف جنگ کا خاتمہ ہی بہترین حل ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ذہنی دباؤ کے معاملات کو حل کرنے کے طریقہ کار پر بھی سوال اٹھایا۔

امریکی بحریہ نے یو ایس ایس جارج واشنگٹن کو ابراہیم لنکن کی جگہ تعینات کرنے کے لیے روانہ کیا ہے، جو ویتنام کی بندرگاہ ڈا نانگ سے روانہ ہوا ہے۔

کرس وان ہولن کی تنقید سے ایران جنگ اور امریکی فوجیوں کی طویل تعیناتی پر امریکا میں جاری بحث میں شدت آ سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں