ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کا تخمینہ کھربوں...

آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کا تخمینہ کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے، ایران

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کا تخمینہ کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں جزیرہ قیشم کے قریب تیل کے رساؤ کی فوٹیج شامل کی اور اس واقعے کا ذمہ دار ایک غیر ملکی جہاز کو قرار دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ واقعہ خطے کے ممالک کے ساحلی علاقوں میں آلودگی کی ایک مثال ہے جس نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے پانیوں کے ساتھ ساتھ خطے کے سمندری ماحولیاتی نظام کو بگاڑ دیا ہے۔ ایرانی ساحلی علاقوں کے سمندری ماحولیاتی نظام کو کھربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی بحری آپریشنز میں ملوث تمام فریقین کو خطے میں اس آلودگی کو صاف کرنے کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ 247 میٹر طویل تیل بردار بحری جہاز ‘کیرولین بیزنگی’ جو مئی میں بحیرہ اسود کی ایک بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا، کے عملہ نے 8 جون کو جہاز پر دھماکے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد یہ بحری جہاز عمان کے صوبہ ظفار میں الحلانیات جزائر کے قریب پھنس گیا جس کے نتیجے میں اس سے تیل کا رساؤ شروع ہو گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں