ہومتازہ ترینسعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی کی لہر کا انتباہ

سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی کی لہر کا انتباہ

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی کی توقع ہے جس کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض کے مشرقی اور جنوبی علاقوں سمیت الشرقیہ ریجن میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اگست کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ یہ مہینہ موسم گرما کا آخری مہینہ ہوتا ہے۔

جازان، عسیر الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تبوک اور نجران کے کچھ حصوں میں گرد آلود تیز ہوائیں متوقع ہیں جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

قومی مرکز نے شہریوں اور رہائشیوں کو ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے موسم کی صورتحال سے اپ ڈیٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں