ہومتازہ ترینعراق میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 7 سیاح جاں بحق،...

عراق میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی

بغداد (لارڈ میڈیا): عراق کے شمالی صوبے نینوا میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 7 سیاح جان بحق ہوگئے جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس لیفٹیننٹ کرنل محمد حمید کے مطابق بس بغداد سے سیاحوں کو موصل لے جا رہی تھی جب حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں بس الٹ گئی، اور مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض زخمی مسافروں نے کہا کہ ڈرائیور دوران سفر وقفے وقفے سے سو جاتا تھا، جو حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں