ہومUncategorizedاسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر توانائی کی اہم ملاقات

اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر توانائی کی اہم ملاقات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈیزنس ماروز کی ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اسلام آباد اور وزیراعظم شہباز شریف کے منسک کے دوروں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو مزید آگے بڑھانے اور اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

طرفین نے تجارت، صنعت، زراعت اور باہمی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور ادارہ جاتی تعاون کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں