ہومتازہ ترینایران سے مذاکرات کی ناکامی پر ٹرمپ کی "سخت فوجی کارروائی"کی دھمکی

ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر ٹرمپ کی "سخت فوجی کارروائی”کی دھمکی

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف امریکی حملے اس لئے روکنے کا فیصلہ کیا تاکہ مذاکرات کو ایک اور موقع دیا جا سکے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی تو وہ دوبارہ حملوں کا حکم دے سکتے ہیں۔

امریکی آن لائن خبر رساں ادارے ایکسیوس کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہماری انتہائی سنجیدہ بات چیت جاری ہے۔ اگر یہ کامیاب نہ ہوئی تو ہم دوبارہ انتہائی سخت فوجی کارروائی کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ سفارتی کوششوں کے لئے کتنا وقت دینے کو تیار ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ زیادہ وقت نہیں۔ یا تو معاملات جلدی طے ہو جائیں گے، یا پھر بالکل نہیں۔”

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کے روز حملے اس لئے روکنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ثالثی کرنے والے ممالک اور خطے کے دیگر ممالک نے ان سے درخواست کی تھی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایک اور موقع دیا جائے۔

بعد ازاں صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات کی خواہش اس وقت ظاہر کی جب امریکی فوج کی کارروائیوں سے اس کی فوج کو شدید نقصان پہنچا۔

مشی گن جاتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں کسی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوا تو بہت اچھا ہے اور اگر نہ ہوا تو ہم وہی کریں گے جو دو روز پہلے کر رہے تھے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے پر ان کی انتظامیہ اور اسرائیلی حکومت کے موقف میں کافی حد تک ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان معمولی سا اختلاف ہے، لیکن مجموعی طور پر ہم ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں۔یہ بیان انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بارے میں دیا جن کی وائٹ ہاؤس آمد متوقع ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ کے کنٹرول میں موجود ایران کے اثاثے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم ایران کے پیسے استعمال کرکے اس نقصان کی ادائیگی کریں گے جو اس نے پہنچایا۔

علاقائی ذرائع کے حوالے سے آنے والی رپورٹس کے مطابق عمان کی ثالثی میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم اب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں