ہومانٹرنیشنلقطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر...

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے

دوحہ (لارڈ میڈیا): قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ قطر کے امیری دیوان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل ایمان کے ساتھ، قوم کے عظیم نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کے دور میں قطر نے اقتصادی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی حاصل کی۔ 2013 میں شیخ حمد نے اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو منتقل کر دیا تھا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شیخ حمد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم رہنما تھے۔ ان کی حکمت اور دوراندیشی نے قطر کو جدید اور خوشحال ملک میں تبدیل کیا اور عوام کی فلاح کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

وزیرخارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے بھی شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شیخ حمد نے قطر پاکستان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خطے کے امن کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں