ہومتازہ ترینپاکستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کیلئے جدید جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم...

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کیلئے جدید جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف

لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے جدید ترین جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کھلاڑیوں کی فٹنس، ورک لوڈ اور ریکوری کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر ہر کھلاڑی کے لیے انفرادی ٹریننگ پروگرام تیار کیے جائیں گے۔

ہاکی فیڈریشن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی انجریز کے خطرات کو کم کرنے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس ٹیکنالوجی کے کامیاب نفاذ کے بعد اسے جونیئر ٹیموں اور ڈویلپمنٹ اسکواڈز تک بھی توسیع دی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں