ہومانٹرنیشنلبنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے 44 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے 44 افراد ہلاک

ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بنگلہ دیش میں کئی روز کی شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق، بارشوں اور سیلاب نے جنوب مشرقی علاقوں کے 7 اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں 2 لاکھ سے زیادہ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوج اور امدادی کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم بجلی کی بندش، تباہ شدہ سڑکیں اور منقطع مواصلاتی رابطے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں