ہومتازہ ترینچین موسم گرما کی تعطیلات کے لئے 45 کروڑ یوآن مالیت کے...

چین موسم گرما کی تعطیلات کے لئے 45 کروڑ یوآن مالیت کے صارف واؤچرز جاری کرے گا

شی ننگ (شِنہوا) چین نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران قومی سطح پر ثقافتی اور سیاحتی کھپت کو فروغ دینے کی مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت 45 کروڑ یوآن (تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے صارف واؤچرز تقسیم کئے جائیں گے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام شروع کی گئی مہم کا مقصد موسمی سیاحتی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور لوگوں کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سفر کی ترغیب دینا ہے۔

یہ مہم جولائی کے آغاز سے اگست کے آخر تک جاری رہے گی جس کے دوران ملک بھر میں 30 ہزار سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد متوقع ہے۔ ان سرگرمیوں میں موسم گرما کی سیر، ساحلی تعطیلات، رات کے وقت سیاحت، کروز سفر اور مطالعاتی دوروں جیسی مقبول سیاحتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

وزارت ثقافت و سیاحت اور دیگر متعلقہ ادارے سفری معلوماتی رہنمائی سے لے کر مالی مراعاتی پالیسیوں تک متعدد معاون اقدامات متعارف کرائیں گے۔

اس مہم کی افتتاحی تقریب بدھ کے روز چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے ہائی بے تبتی خودمختار
پریفیکچر میں منعقد ہوئی۔

یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب چین نے نئے 5 سالہ سیاحتی ترقیاتی منصوبے کے مطابق 2030 تک عوام کی سیاحتی سہولیات تک رسائی اور اطمینان کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں