ہوموزارت مذہبی امورانسانی سمگلنگسوڈانی پناہ گزین کیمپوں میں جنسی استحصال کا انکشاف

سوڈانی پناہ گزین کیمپوں میں جنسی استحصال کا انکشاف

چاڈ (لارڈ میڈیا): سوڈانی پناہ گزین کیمپوں میں خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ وسطی افریقی ملک چاڈ میں ہونے والی داخلی تحقیقات میں پتہ چلا کہ بعض امدادی کارکن مبینہ طور پر خواتین اور لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق خوراک، پانی، ملازمتوں اور امداد کے بدلے جنسی تعلقات کے الزامات سامنے آئے، جبکہ 59 شکایات درج ہوئیں اور 18 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔ تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بعض واقعات منظم جنسی اسمگلنگ کی شکل اختیار کر چکے تھے۔ ایم ایس ایف نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے نظام میں سنگین خامیاں تھیں اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں