ہومتازہ ترین بیجنگ میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے پہاڑی علاقوں میں آبی ذخائر...

 بیجنگ میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے پہاڑی علاقوں میں آبی ذخائر کے منصوبے پر کام جاری

بیجنگ اپنے پہاڑی علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے پانچ آبی ذخائر کی منصوبہ بندی اور تعمیر کر رہا ہے۔ بیجنگ واٹر اتھارٹی نے جمعرات کے روز بتایا کہ تقریباً نصف صدی میں یہ پہلا موقع ہے کہ چینی دارالحکومت نے اس نوعیت کا بڑا اقدام شروع کیا ہے۔

یہ پانچوں آبی ذخائر یونگڈنگ، جُوما، داشی اور وینیو دریاؤں کے بالائی حصوں میں واقع ہیں۔

حکام کے مطابق حالیہ برسوں میں بیجنگ سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو جامع انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔

سیلابی پانی کو روکنے اور آبی بہاؤ کی شدت کو کم کرنے کے لئے بڑے دریاؤں کے بالائی حصوں میں آبی ذخائر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب دریاؤں کے درمیانی حصوں میں راستوں کی صفائی کی جا رہی ہے اور پشتوں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ پانی کے اخراج کو تیز کیا جا سکے۔ زیریں علاقوں میں نکاسی آب اور پانی کے رخ موڑنے کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ پانی جمع ہونے کی صورتحال سے بچا جا سکے۔ جب ان اقدامات کو سیلابی ذخیرہ کرنے اور عارضی طور پر پانی روکنے والے علاقوں کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے تو یہ سائنسی انداز میں ریگولیشن کو ممکن بناتے ہیں جس سے سیلاب کے موسم میں زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف واٹر کے ڈپٹی چیف انجینئر یانگ شیاؤ لی کے مطابق پانچ میں سے دو آبی ذخائر’ار داؤ ہے‘ اور ’زوانزیلِنگ‘ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ تیسرے آبی ذخیرے ’شی فینگ شان‘ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): لی ژی گانگ، انچارج، آبی ذخیرہ ’زوانزیلِنگ ‘

’’زوانزیلِنگ آبی ذخیرے کا بنیادی مقصد سیلاب پر قابو پانا ہے۔ سیلاب کے موسم میں یہ آبی ذخیرہ پانی کو روک کر اس کے بہاؤ کو منظم کرتا ہے تاکہ زیریں علاقوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ اس طرح بیجنگ میونسپل ایڈمنسٹریٹو سینٹر کے آپریشنل تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔‘‘

اس وقت بیجنگ میں 80 آبی ذخائر موجود ہیں جو 6830 مربع کلومیٹر پر مشتمل پہاڑی علاقے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ یہ شہر کے مجموعی پہاڑی رقبے کا 68 فیصد بنتا ہے۔

پانچ آبی ذخائر کی تکمیل کے بعد کنٹرول شدہ پہاڑی علاقہ 68 فیصد سے بڑھ کر 84 فیصد ہو جائے گا۔ یوں بیجنگ کے شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں آبی ذخائر پر مبنی سیلابی حفاظتی رکاوٹ قائم ہو جائے گی۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں