ہومبسنتتنازعاتشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 21 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 21 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان (لارڈ میڈیا): شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میران شاہ اور گرد و نواح میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں چار اہم سرغنہ بھی شامل ہیں، جن کی شناخت خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ افراد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد مجموعی طور پر 48 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری رہیں گے اور علاقے میں موجود باقی دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی انسدادِ دہشت گردی مہم عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری ہے اور پاکستان سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں