اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کو دعوت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، لہذا جمہوری روایات اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اسے حکومت سازی کا حق ملنا چاہیے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام منتخب اراکین اسمبلی حکومت کے انتخاب کے مرحلے میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے تاکہ عوامی مینڈیٹ کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے بیان دیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوری اقدار، سیاسی استحکام اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ باہمی احترام کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے ہر مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ عزت اور اعتماد کا رشتہ برقرار رکھا ہے اور موجودہ فیصلہ بھی اسی روایت کا تسلسل ہے۔


