ہومبسنتتنازعاتفیڈرل کانسٹیبلری کا قیام امن میں اہم کردار: محسن نقوی

فیڈرل کانسٹیبلری کا قیام امن میں اہم کردار: محسن نقوی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ کیا اور فورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ تربیت کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے سپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کی جدید خطوط پر تربیت کے معیار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن ونگ کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جدید و منظم فورس بنایا جا رہا ہے تاکہ غیر ملکی مہمانوں کو بین الاقوامی معیار کی سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اہلکاروں کی تربیت بیرون ملک سے آئے انسٹرکٹرز سے کروائی جا رہی ہے اور تعلیمی قابلیت بڑھانے کے ساتھ بین الاقوامی زبانیں بھی سکھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کو فعال فورس بنانے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے اہلکاروں کو فزیکل فٹنس، جدید اسلحہ کی تربیت اور ڈرائیونگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اینٹی رائٹ آلات کی خریداری، بیرکس میں سہولیات کی فراہمی اور سینٹر میں جم و سوئمنگ پول کی تعمیر کی بھی ہدایت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں