ہومUncategorizedانگلینڈ ٹیم کا سامان چوری، فیفا ورلڈکپ میں مشکلات

انگلینڈ ٹیم کا سامان چوری، فیفا ورلڈکپ میں مشکلات

کنساس سٹی (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کو چوری کی واردات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کنساس سٹی کے سووپ ساکرسٹی میں کھلاڑیوں کے سامان کو منتقل کرنے والی گاڑی کے تالے توڑ کر سامان چوری کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کے ٹریننگ کے جوتے اور فٹبال شامل ہو سکتے ہیں۔

فٹبال ایسوسی ایشن چوری ہونے والے سامان کی تفصیلات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔ ٹیم کی آمد سے قبل ان کا سامان کنساس سٹی پہنچایا جانا تھا جبکہ انگلینڈ ٹیم کے کوچ سمیت کھلاڑی ہفتے کو کنساس سٹی پہنچیں گے۔

پولیس فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہے اور معاملے کی تفتیش کررہی ہے جبکہ چوری کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سامان کی چوری انگلینڈ کی کروشیا کے خلاف میچ کی تیاریوں کو متاثر کرسکتی ہے، انگلینڈ کی ٹیم اتوار کو اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں