ہومUncategorizedمالی سال 26-2025 کا اقتصادی جائزہ جاری، اہداف پورے نہ ہوئے

مالی سال 26-2025 کا اقتصادی جائزہ جاری، اہداف پورے نہ ہوئے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا اقتصادی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت نے اندرونی و بیرونی چیلنجز کے باوجود 3.7 فیصد کی شرح نمو حاصل کی، حالانکہ 4 فیصد کی توقع تھی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا اور فی کس آمدنی 1751 ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر تک پہنچی۔ تاہم مشرق وسطیٰ کی صورت حال نے جی ڈی پی گروتھ کو 4 فیصد سے اوپر جانے سے روکا۔

اقتصادی سروے کے مطابق پیداواری شعبے کا ترقیاتی ہدف 4.7 فیصد تھا جبکہ شرح نمو 6.6 فیصد رہی، جبکہ معدنیات اور صنعت میں اہداف حاصل نہیں ہوئے۔

درآمدات کا ہدف 65.2 ارب ڈالر مقرر تھا، جو 11 ماہ میں 63 ارب ڈالر تک پہنچا۔ برآمدات کا ہدف 35.3 ارب ڈالر تھا، لیکن وہ 28 ارب ڈالر تک محدود رہی۔

زرعی شعبے کی کارکردگی 4.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 2.89 فیصد رہی، جبکہ لائیو اسٹاک اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں معمولی اضافہ ہوا۔

تعلیم اور سماجی شعبے میں ترقی کی شرح نمو ہدف سے زائد رہی لیکن مالیاتی شعبے میں ترقی کی شرح نمو 5 فیصد کے ہدف سے کم رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں