واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے ڈیل نہ کی تو ایران کو بمباری سے بُرا حال کر دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مزید حملوں کا آپشن اب بھی کھلا ہے، اور اس کارروائی میں اسرائیل شامل نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل فائر کیے گئے ہیں اور امریکی طیاروں نے بمباری کی ہے۔
امریکی صدر نے آج رات مزید حملوں کا عندیہ دیا ہے۔ بدھ کی رات امریکا نے ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کی، جس میں تہران، قیشم، بندرعباس، سیرک اور میناب میں دھماکے ہوئے۔
امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ریڈار سسٹم اور مواصلاتی نظام کو تباہ کیا گیا۔ یہ حملے امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔


